ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / وزیر اعلیٰ کی سالگرہ کے لیے بنی کمیٹی سے گوا آر ایس ایس سربراہ کا استعفیٰ

وزیر اعلیٰ کی سالگرہ کے لیے بنی کمیٹی سے گوا آر ایس ایس سربراہ کا استعفیٰ

Wed, 29 Jun 2016 22:11:47    S.O. News Service

پنجی، 29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گوا میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے لیے اس وقت شرمندگی کی صورت حال پیدا ہو گئی جب آر ایس ایس کی ریاستی اکائی کے سربراہ سبھاش ویلنگکر نے اس کمیٹی سے استعفی دے دیا جو اگلے ہفتے وزیر اعلی لکشمی کانت پرسیکر کی 60ویں سالگرہ کے لیے قائم کی گئی ہے۔ویلنگکر نے گزشتہ شام نامہ نگاروں سے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ کسی انسان کے لیے 60ویں سالگرہ بہت جذباتی لمحے ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں نے کمیٹی کا حصہ بننے کے لیے اپنی رضامندی دی تھی، لیکن میں نے اب استعفیٰ دے دیا ہے۔غور طلب ہے کہ آر ایس ایس کی گوا یونٹ کے سربراہ بھارتیہ بھاشا سرکشا منچ (بی بی ایس ایم) کے کنوینرہیں۔یہ منچ انگریزی میڈیم کے اسکولوں سے گرانٹ واپس لینے میں ناکام رہنے کے لیے ریاستی حکومت کے خلاف تحریک چلا رہا ہے۔یہ منچ اسکولوں کو مقامی زبان میں چلانے کی وکالت کر رہا ہے۔ویلنگکر نے کہاکہ بی بی ایس ایم تحریک کے تحت ریاست کا دورہ کرنے کے دوران میں نے دیکھا کہ بہت سے لوگ اس بات سے ناراض ہیں کہ میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلی منوہر پاریکر اور اب لکشمی کانت پارسیکر نے تدریس کی زبان کو لے کر گواکی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا۔انہوں نے مادری زبان میں تعلیم اور انگریزی میڈیم اسکولوں سے گرانٹ واپس لینے کا بھروسہ دیاتھا۔پارسیکرآئندہ4 ؍جولائی کو اپنی 60ویں سالگرہ منائیں گے۔


Share: